حکومت نے عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی
پشاور : حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان کے چیف آف سٹاف اور تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سکیورٹی واپس لے لی گئی اور اسلام آباد پولیس کے تمام لوگوں کو کل شام واپس بلا لیا گیا۔
اانہوں نے کہا کہ ایک طرف ایک مجرمہ مریم صفدر کو وزیراعظم کے برابر سکیورٹی دی جا رہی ہے دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سکیورٹی واپس لینا امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا حرکتیں ہیں ۔
سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سیکورٹی واپس لے لی گئی۔ اسلام آباد پولیس کے تمام لوگوں کو کل شام واپس بلا لیا گیا۔ایک طرف ایک مجرمہ مریم صفدر کو وزیراعظم کے برابر سیکورٹی دی جا رہی ہے دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکورٹی واپس۔
امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا حرکتیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 3, 2022