شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے اور ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 166 تیل گاڑیوں سے ڈسٹری بیوشن والوز چوری کر لیے گئے، کروڑوں روپے کی اس چوری کو روکنے کے لیے کائی اقدام نہیں اٹھایا گیا، شالیمار اور رائل پام کا کیس بھی نیب کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکار نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے جب کہ سرسید ایکسپریس کے افتتاح سے قبل ہی اس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں، کراچی ریلوے سے ٹرینوں کے منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 126 دن بیٹھنا ان کے بس کا روگ نہیں، نوازشریف کے اپنے بندے ہیں اور شہبازشریف کے اپنے، ایک نواز لیگ ہے اور ایک شہباز لیگ، شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے، ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی جب کہ منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نامناسب بات ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے