محمدعرفان ناگرہ کی وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے خصوصی ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) محمدعرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت کی وفاقی وزیربرائے ہیومن رائٹس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے خصوصی ملاقات ہوئی، ملاقات میں محمدعرفان ناگرہ نے وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ کو کویت کے دورہ کی بھی خصوصی دعوت دی اور وہ جلد کویت کا دورہ کریں گے۔، محمدعرفان ناگرہ نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پارٹی کے مخلص کارکنوں کو اقتدار میں آتے ہی یاد رکھا جس پر ہم پارٹی کے قائدین کے دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بھی محمدعرفان ناگرہ کو بھی مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہیومن رائٹس منسٹری کے دروازے ہمیشہ آپ کیلئے کھلے ہیں اورپارٹی کو آپ پر فخر ہے۔