مہنگائی کی شرح 20 فیصد کی بلند ترین سطح پر ، 28 اشیاء مہنگی

مہنگائی کی شرح 20 فیصد کی بلند ترین سطح پر ، 28 اشیاء مہنگی

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، مہنگائی میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی تفصیلات جاری کردیں۔

جون کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مہنگائی کی شرح 20.04کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رواں ہفتے 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں آلو9، انڈے 6، خوردنی گھی 5 ، ڈبل روٹی 2.72، دالیں 2 اور خوردنی تیل 2.18 فیصد مہنگا ہوا۔ ڈیزل 20.69 فیصد جبکہ پیٹرول 19.91 فیصد مہنگا ہوا۔
اس کے علاوہ چکن 4.68، ادرک 2.75 اور آٹا 1.91 فیصد سستا ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے