ہلدی ٹوتھ پیسٹ گھرپر بنائیں دانت کے درد سے نجات پائیں
دنیا کی بڑی آبادی دانتوں کی صحت وصفائی کا خیال نہیں رکھتی اور اسی بنا پردانتوں کے درد سمیت کئی امراض جیسے مسوڑھوں کا انفیکشن، حساسیت اور سانس کی بو کا شکایت کرتی نظر آتی ہے بازار میں دستیاب ٹوتھ پیسٹ منہ کی صفائی اور صحت کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے۔
یہاں تک کچھ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو چمکانے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی دانتوں پربنی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن میں موجود قدرتی اجزاء بہترین ٹوتھ پیسٹ ثابت ہوسکتے ہیں؟ یہاں پر چند ایسے ہی صحت بخش اجزاء سے ٹوتھ پیسٹ تیار کرنے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جودانتوں میں درد سے فوری نجات دے کر منہ کے کئی امراض کا بہترین علاج ثابت ہوں گے۔
اجزاء
ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی، ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل اورچند قطرے پیپرمنٹ تیل۔
ترکیب
ان تمام اجزاء کو اچھی مکس کریں یہ ایک بہترین ٹوتھ پیسٹ تیار ہوگیا۔
فوائد
اس ٹوتھ پیسٹ میں موجود ہلدی جراثیم اور درد کش خصوصیات رکھتی ہے جبکہ اس میں مائیکروبیکٹیریا بھی ہوتے ہیں جو درد کو فوری کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ساتھ ہی منہ کے انفیکشن سے بھی نجات دینے معاون ثابت ہوسکتے ہیں جیسے سانس کی بو، مسوڑھوں میں سرخی، جلن اورسوزش، جبکہ ناریل کا تیل منہ کی صحت کو برقرار رکھنے میں اور ہلدی کی افادیت کو مزید بڑاھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔