کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات ناکام
کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس اور سیکریٹری پیٹرولیم کے کے الیکٹرک انتظامیہ سے ہونے والے مزاکرات ناکام ہوگئے، ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی کم کر دی۔
کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کے اربوں روپے کی نادہندہ ہوگئی، ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جون کو تازہ ادائیگیوں میں دوسری بار ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کیا ہے، 10 ارب کی حالیہ ادائیگیوں میں صرف دو روز میں 75 کروڑ کی ادائیگی ہوئی ہے۔
ذرائع ایس ایس جی سی کے مطابق پیر سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، پیر سے ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں مزید گیس کم کی جائے گی۔