پاک فوج کی حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت
اسلام آباد: مسلح افواج نے حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی حکام کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتی ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات بھارتی مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کی نشاندہی ہے۔
Pakistan Armed Forces strongly condemn blasphemous remarks by Indian officials.The outrageous act is deeply hurtful and clearly indicates extreme level of hate against Muslims and other religions in India.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 6, 2022