پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے فی لٹر ہونے کی پیش گوئی

پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے فی لٹر ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد : ملک میں پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے فی لٹر ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ ابھی ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں اور پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی ، جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف ، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے ، مشرف گئے اور زرداری آئے تو آئی ایم ایف چلے گئے ، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے تو عمران خان پر دباؤ ڈال کر آئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا ، حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے ، ستمبرتک دیکھیے گا کیسے حالات ہوں گے اور کیا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سے نکال دیں کیوں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی ، کوئی درد مند ایسے ظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھا سکتا ، کوئی اور حکومت ہوتی تو اتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں ، اگر کسی کو پاکستان اورعوام سے محبت ہے تواس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا لیکن اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکتی اور اگر کوئی حکومت نکلنا چاہے بھی تو رجیم تبدیل کردیا جائے گا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے