عائزہ نے بالی ووڈ ہدایتکاروں کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

عائزہ نے بالی ووڈ ہدایتکاروں کی  آفر کیوں ٹھکرائی؟

اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے مداح پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پرانے انٹرویو کا کلپ کا فی گردش کر رہا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان اپنے شوہر اور نامور اداکار دانش تیمور کے ہمراہ موجود ہیں ، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔

نامور اداکار و میزبان احسن خان نے اس دوران بتایاکہ میں بھارت میں تھا تو بالی ووڈ کے ہدایتکار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ خان کے بارے میں بات کی کہ آپ میری فلم کے لیے اس اداکارہ کو سائن کروادیں۔

احسن خان نے کہا کہ جب میں نے سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا کہ عائزہ شادی شدہ ہے اور ان کے بچے بھی ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ پھر تو یہ اپنے بچوں کو چھوڑ کر یہاں فلم کرنے نہیں آسکیں گی۔
میزبان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عائزہ خان سے سوال کیا کہ آپ نے آفر ہونے کے باوجود بھی بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟

عائزہ خان نے جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کا فون آیا تھا اور انہوں نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں فلم کروں گی تو پہلے اسکرپٹ اچھے سے دیکھوں گی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میں کوئی ایسی فلم کروں جو میری حدود کے خلاف ہوں یا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے