ڈالر نے پاکستان میں تاریخ رقم کردی
اسلام آباد: پاکستان میں اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 روپے 15 پیسے مہنگی ہوچکی ہے اور اس کی نئی قیمت 203 روپے 21 پیسے ہوچکی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 سے 207 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کرنے کی شرط رکھ دی ، دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے تحت سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے ، اس کے علاوہ آن لائن اور سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر پیش کی گئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے یو ٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔