غیر سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

غیر سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے غیر سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن میں کمپنی ہائر کی گئی جو غیر سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنایا کرے گی ، ڈیپ فیک ویڈیوز بنائی جارہی ہیں میڈیا مالکان پر فوکس شروع ہو چکا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب اسپیڈ نے اعلان کیا کہ اب زیرو لوڈ شیڈنگ ہوگی ، زیرو لوڈشیڈنگ شہبازشریف کا پہلا وعدہ تھا اگلے دن لوڈ شیڈنگ ہوئی ، ن لیگ والوں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ اب ساڑھے 3 گھنٹے ہوگی ، بجلی کے مہنگے کنٹریکٹ ن لیگ کی وجہ سے ہیں اور یہ لوگ 14 روپے بجلی مہنگی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں عمران خان وعدے کر گئے تھے ، جس کو وعدہ کہتے ہیں وہ آئی ایم ایف کی رپورٹ ہے، مسئلہ کہ وہ انگریزی میں ہے ، دباؤ ہم پر بھی تھا لیکن عمران خان نے سب سے پہلے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا ، آئی ایم ایف سے غریب کے لیے جنگ لڑی ، آئی ایم ایف کو مطمئن کیا تھا ، ہم نے نچلے طبقے کے لیے قائل کیا تھا ، آئی ایم ایف آپ کو قرضہ دیتا ہے آپ کوخرید نہیں لیتا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے