پاکستان میں واحد گاڑی جس کی قیمت کم کر دی گئی
لاہور :پاکستان میں آئے دن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو تا جارہاہے لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس نے اپنی گاڑی مہنگی کرنے کی بجائے اڑھائی لاکھ روپے تک سستی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لکی موٹرز نے معروف گاڑی ” پیوگیوٹ 2008 “ اڑھائی لاکھ روپے سستی کرتے ہوئے اس کی قیمت 49 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی ہے جبکہ اس سے پہلے گاڑی کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار روپے تھی تاہم اس کے ٹاپ ویرینٹ”پیوگیوٹ 2008 الیور “ کی پرانی قیمت 58 لاکھ 50 ہزار روپے برقرار رکھی گئی ہے ۔
ساتھ ہی پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ یہ پیوگیوٹ 2008 خریدنے کیلئے آپ کو لمبا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں صرف آپ نے شوروم پر جاناہے ، گاڑی کی قیمت اداکرنی ہے اور اسے فوری چلا کر گھر لے آنا ہے ۔
یاد رہے کہ لکی موٹرز نے پورپین گاڑی پیوگیوٹ 2008 کو جنوری 2022 میں پاکستان میں متعارف کروایا تھا ، یہ دو مختلف ماڈلز میں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے ۔