یورپی ممالک کا روسی وزیر خارجہ کو فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا حکم

یورپی ممالک کا روسی وزیر خارجہ کو فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا حکم

تین یورپی ممالک نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ،شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو نے روسی سرکاری طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر روسی حکام کو آج سربیا کے دارالحکومت بلغراد پہنچنا تھا۔

وہیں، دوسری جانب روس نے مشرقی یورپی ممالک کے اقدام کو دشمنی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

اس تناظر میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ سربیا کے پڑوسی ممالک کا اقدام غیر معمولی ہے، ان ممالک کو اس کی وضاحت دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنے سربیا کے ہم منصب کو ماسکو آنے کی دعوت دیں گے اصل بات یہ ہے کہ کوئی بھی سربیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کو خراب نہیں کر سکے گا۔

عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ نے روس اور مغربی ممالک کے مابین کشیدگی کو جنم دیا ہے جس کے نتائج وقت کے ساتھ نظر آئیں گے۔ مغربی ممالک اور روس کے باہمی تعلقات اس جنگ کے بعد بری طرح متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں اس جنگ کے بعد دھڑے بندیاں بھی واضح ہورہی ہیں اور بلاک کی سیاست کھل کر سامنے آرہی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے