جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان نے ممبئی چھوڑ دیا

جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان نے ممبئی چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے دھمکی آمیز خط ملنے پر سوبربان باندرا کے علاقے میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا اور معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا جبکہ حکام نے دبنگ خان اور والد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

تمہارا بھی موسے والا جیسا حال کردیں گے‘ سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول

دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کیلیے روانہ ہوئے ہیں۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ دبنگ خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے حیدرآباد گئے ہیں،سلمان خان کی آمد کے پیش نظر حیدرآباد سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان خان اور اُن کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکی سے متعلق ایک خط موصول ہوا، جس کے پیش نظر پولیس نے دونوں کو مصروفیات مختصر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سلمان خان کو کوئی دھمکی آمیز خط نہیں بھیجا، لارنس بشنوئی کا انکشاف

دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے