مشتاق احمد کی رمیز راجہ کے کام کی تعریف

مشتاق احمد کی رمیز راجہ کے کام کی تعریف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے معاملات کو درست سمت میں لے جانے پر سراہا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ حالات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،میں اس کا کریڈٹ پی سی بی کو دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے کورونا وائرس کے باوجود ہم نے ایک ڈومیسٹک سسٹم بنایا ہے جس میں ابھی کچھ وقت درکار ہے، جہاں سے نوجوان کرکٹرز آ رہے ہیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جنہوں نے سابق کرکٹرز کی پنشن میں 1 لاکھ روپے کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے گراس روٹ کرکٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رمیز راجہ کے عزم کی بھی تعریف کی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ کرکٹ کو فروغ دینے کا طریقہ ہے، ہم گراس روٹ کرکٹ میں جتنی زیادہ سرمایہ کاری کریں گے یا مراعات دیں گے، یہ اتنا ہی نتیجہ خیز ہوگا اس لیے فی الحال میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ صحیح راستے پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد نے 1990 سے 2003 تک 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے مجموعی طور پر 346 وکٹیں حاصل کیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے