دوران سفر ایئر ہوسٹسز کو ناگوار گزرنے والے کام

دوران سفر  ایئر ہوسٹسز   کو ناگوار گزرنے والے کام

لندن :فضائی سفر کے دوران مسافر کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو ایئرہوسٹسز کو سخت ناگوار گزرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ان مسافروں کو زیادہ بہتر سروس نہیں ملتی۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے پانچ ایسی غلطیاں گنوا دی ہیں اور لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ فضائی سفر کے دوران ان سے حتی الامکان گریز کیا کریں۔ دی مرر کے مطابق ڈیانا کاسترو نامی اس ایئرہوسٹس کا کہنا ہے کہ وہ 16سال سے اس پیشے سے وابستہ ہے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر لوگوں کو بہترین مشورہ دے سکتی ہے۔

ڈیانا کا کہنا تھا کہ ”جہاز میں سوار ہونے کے بعد بلا وجہ سیٹوں کے درمیانی راستے میں کھڑے ہونا، دوران سفرہاتھ یا پاﺅں اپنی سیٹ سے باہر نکال کر اس درمیانی راستے پر پھیلانا، عملے سے بات کرتے ہوئے ہیڈفون نہ اتارنا، قے وغیرہ والا بیگ عملے کو تھمانے کی کوشش کرنا اور عملے کے ساتھ تند لہجے میں بات کرنا ایسی غلطیاں ہیں جو ہوائی جہاز کے عملے کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔ ان سے مسافروں کو حتی الامکان گریز کرنا چاہیے۔ اس کے نتیجے میں مسافروں کو سروس بہت بہتر مل سکتی ہے اور ہو سکتا ہے انہیں سیٹ اپ گریڈیشن کی سہولت بھی مل جائے۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے