محمدعرفان ناگرہ منسٹری ہیومن رائٹس حکومت پاکستان کی جانب سے فوکل پرسن فار گلف نامزد

محمدعرفان ناگرہ منسٹری ہیومن رائٹس حکومت پاکستان کی جانب سے فوکل پرسن فار گلف نامزد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق محمدعرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت کو وزارت ہیومن رائٹس حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیرہیومن رائٹس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے گلف میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن برائے گلف فار ہیومن رائٹس نامزد کردیا۔
مزید برآں گذشتہ روز محمدعرفان ناگرہ نے خصوصی طور پر وفاقی وزیرہیومن رائٹس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے خصوصی ملاقات کی اور نوٹیفکیشن حاصل کیا۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ جو کہ وفاقی وزیربرائے ہیومن رائٹس ہیں نے کہا کہ محمدعرفان ناگرہ جیسے مخلص و محنتی نوجوانوں پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین کو فخر ہے انہی نوجوانوں کی وجہ سے دیارغیر میں بھی پارٹی کے ہرحالات میں بھی کارکن متحد رہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ محمدعرفان ناگرہ اپنے عہدے کی پاسداری کریں گے اور دیارغیر خصوصا گلف میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر محمدعرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت نے بھی وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ انشاء اللہ میں بھی ہمیشہ کی طرح اب بھی دیارغیر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے