وولو کاپٹر کی نئی برقی فضائی ٹیکسی کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

وولو کاپٹر کی نئی برقی فضائی ٹیکسی کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

بخسل: ایئر کرافٹ ساز کمپنی وولو کاپٹر نے اپنی نئی برقی ’فضائی ٹیکسی‘ کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وولو کنیکٹ نامی ایئر کرافٹ کاروباری شخصیات اور مسافروں کو شہری اور نواحی علاقوں میں سفر کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ایئر کرافٹ 249.4 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑںے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

2 منٹ 14 سیکنڈوں تک جاری رہنے والی آزمائشی پرواز میں یہ ایئر کرافٹ سیدھ میں اڑتے ہوئے 64 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ دائیں یا بائیں جانب پرواز کرتے ہوئے 45 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑا۔
وولو کنیکٹ ایک برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا وہیکل ہے اور اس نے اپنی پہلی پرواز کے دوران کچھ بنیادی مشقیں بھی مکمل کیں ہیں۔

اس ایئرکرافٹ کا ابھی صرف ایک نمونہ بنایا گیا ہے لیکن وولو کاپٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس میں مستقبل کی کمرشل پروڈکٹ کے طور پر تمام ایرو ڈائنامکس اور پرفارمنس فیچرز موجود ہیں۔

وولو کنیکٹ اس کمپنی کا وولو سٹی اور وولو ڈرون کے بعد تیسرا ایئر کرافٹ ہے جو آزمائشی پروازوں سے گزر رہا ہے۔ اس ایئرکرافٹ کی آزمائش کے بعد وولو کاپٹر دنیا کی واحد برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ وہیکل بنانے والی کمپنی ہوگئی ہے جس کا آزمائشی مرحلے پر ہی ایئر کرافٹ کا بیڑہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے امریکی ریاست آرکنساز میں ہونے والی ایک ٹیک کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا کہ اس برقی فضائی ٹیکسی نے اپنی پہلے بغیر عملے کی آزمائشی پرواز مئی میں 17 مہینوں کی تکمیل کے بعد کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے