اگلے ماہ پیٹرول 310، فی یونٹ بجلی 40 روپے تک ہو جائے گی، عمر ایوب

اگلے ماہ پیٹرول 310، فی یونٹ بجلی 40 روپے تک ہو جائے گی، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے ماہ پیٹرول 310، بجلی 40 روپے فی یونٹ ملے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے جو کاشتکار ٹریکٹر چلائے گا وہ کہاں جائے گا؟ اس سے ملک میں مزید مہنگائی بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان پر پتھر ماریں گے، لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں نے موٹرسائیکلیں بند کر دی، یہ کاروباری لوگوں کا بیڑا غرق کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کے مطابق گیس صارفین کے بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔ جس کا بل 1350روپے ماہانہ اس کا بل 3400 روپے ہوجائے گا۔

اس پہلے بات کرتے ہوئے سا بق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایگری کلچرمیں چاراعشاریہ چارگروتھ ہوئی، یہ کس کوبیوقوف بنارہے ہیںَ

ان کا کہنا تھا کہ اکنامک سروے پڑھ لیں، بجٹ خسارہ2 ۔4 ہزار ارب روپے ہے، نمبرکبھی جھوٹ نہیں بولتے، ان کا منہ چڑھائیں گے، ہماری گروتھ 6 فیصد اور یہ 5 فیصد گروتھ کی بات کررہے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ 5۔5 ملین افراد کو روزگاردیا، ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا، حکومت سے کہتا ہوں کس کو بیوقوف بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کے ٹیکس ریٹ انہوں نے بڑھا دیئے ہیں، مہنگائی اس وقت 4۔13 فیصد پر ہے، مفتاح اسماعیل کل سے بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے چکے ہیں، مہنگائی 25 سے 30 فیصد تک جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے