ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہا وہ ن ہے، م ہے یا ش لیگ، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہا وہ ن لیگ ہے یا م لیگ یا ش لیگ۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریف خاندان اور زرداری فیملی سے این آر او کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ڈیل کی خبروں کو مسترد کیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اربوں روپے لوٹیں اور پھر کہیں کہ معاف کردیں، قانون میں پلی بارگین موجود ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے قانون سے باہر کوئی نہیں، کسی سے نہ ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) میں اندرونی اختلافات پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہا وہ ن لیگ ہے یا م لیگ یا ش لیگ۔