پاکستانی کرنسی کی بے قدری جاری

پاکستانی کرنسی کی بے قدری جاری

اسلام آباد: امریکی ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ منہ کے بل گرنے لگا،امریکی کرنسی کے سامنے پاکستانی کرنسی کی بے قدری جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلی بار207 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت 208 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے اچھا ہے یا برا، اس کی ذمہ داری میری ہے۔

میں کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالوں گا، اس وقت مہنگائی ہے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں۔ٹھیک کرنا میرا کام ہے، اگر ٹھیک نہیں کر سکا تو مجھے نکال دینا چاہئیے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ روس نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا، ہم نے سفارتکار بھیجا جس پر روس نے تیل دینے سے صاف انکار کردیا، روس نے واضح طور پر کہا کہ آپ نے 2015ء میں گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں کیا، وہ بہانہ بنا کر کہہ رہے ہیں کہ مزید بات نہیں کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے