بیٹی کے قتل کا ڈر ہے
کراچی : کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے والدہ کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی ملاقات کی گفتگو بارے بتایاتھا کہ والدین سے معافی مانگتی ہوں، درخواست ہے دل بڑا کر کے ہمیں قبول کر لیں۔دعا زہرا نے کہا کہ مجھے کسی نے نشہ نہیں دیا، نہ بلیک میل کیا اور نہ ہی زبردستی کوئی بیان دلوایا گیا، میں نے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کا فیصلہ کیا۔
تاہم ظہیر احمد نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی والدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو مار دیا جائے گا۔دعا زہرا کی والدہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم یہ سوچ رہے ہیں کہیں ہماری بیٹی کو مار نہ دیا جائے یا پھر اسے بیچ نہ دیا جائے۔ہم اپنی بیٹی کے لیے تڑپ رہے ہیں۔
میں دو دون تک کھانا نہیں کھاتی، کھانا میرے حلق سے نیچے ہی نہیں جاتا۔