ادویات بنانے والی کمپنیوں کی فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

ادویات بنانے والی کمپنیوں کی فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد: ملک میں ادویات بنانے والی کمپنیوں نے 17 فیصد سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر قاضی منصور دلاور نے کہا ہے کہ معاشی بحران روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور ادویات کی پیداواری لاگت میں کئی 100 گنا اضافہ ہوچکا ہے ، سیلز ٹیکس ، فیول ، فریٹ چارجز اور مہنگے ڈالر سے لاگت بڑھی ہے ، جس کے باعث فارما انڈسٹری کیلئے مزید ادویات بنانا ناممکن ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیسن را مٹیریل پر17 فیصد سیلز ٹیکس کو ختم کرکے زیرو ریٹڈ کیا جائے کیوں کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس کی وجہ سے مارکیٹ میں ادویات کی قلت ہے ، اس لیے حکومت 17 فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ فوری طورپرواپس لے اور سیلز ٹیکس کی مد میں لیے 40 ارب ریفنڈ کرے اور ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے ، حکومت نے 5 دن میں مطالبات تسلیم نہ کئے تو فیکٹریوں کی تالہ بندی کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے