اختلافات ختم ، جلیل احمد شرقپوری ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے ہوگئے
لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے پارٹی سے اختلافات ختم کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب سمبلی جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی ، ملاقات میں جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میری جماعت ہے اور میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کے مسلم لیگ ن سے اختلافات چلے آرہے تھے اور انہوں نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کی تھی اور ان سے وقتاً فوقتاً ملاقاتیں بھی کرتے رہے اور پی ٹی آئی کے حق میں بتانات دیے ، جس کے بعد چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، جلیل شرقپوری پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ، جلیل شرقپوری پی ٹی آئی قیادت کیساتھ پریس کانفرنس میں استعفے کا اعلان کریں گے۔