موٹروے پر ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

موٹروے پر ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: موٹر وے پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذالعمل کر رہے ہیں ، جس کے تحت موٹروے پولیس اب ہر چالان پر ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کاٹے گی ، اس مقصد کے لیے موٹروے پولیس نے 80لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کر لیا ہے۔

اسی طرح موٹروے پر بسوں کی جدید ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ، جس کے لیے موٹروے پولیس نے ترنڈہ محمد پناہ میں مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کردیا ، اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک 150 بسز پر ٹریکرز لگائے جاچکے ہیں ، کنٹرول روم 24 گھنٹے بسز کی نگرانی کرے گا ، اوور سپیڈ اور لین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

ادھر حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی تعمیر کے آغاز کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ، ایم 6 موٹروے کے لئے زمین کے حصول کا عمل جولائی تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے ، 6 لین شاہراہ جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر اضلاع سے گزرے گی۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ، اجلاس میں حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے کے متعلق بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد حنیف چنہ، سیکریٹری امپلیمینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ریاض حسین سومرو شریک ہوئے جب کے کمشنر حیدرآباد، کمشنر شہید بینظیر آباد اور کمشنر سکھر سمیت متعلقہ ڈپٹی کمشنر وڈیو لینک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے