’پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی فوج کرواتی تھی‘ خواجہ آصف کا انکشاف

’پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی فوج کرواتی تھی‘ خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر دفاع خواجہ اصف نے انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی فوج کرواتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے بس میں کچھ بھی نہیں تھا ، قانون سازی کے لیے بھی فوج کو مداخلت کرنا پڑی ، ہر دور میں اسپیس سرنڈر کی گئی لیکن پچھلے 4 سال میں جتنی اسپیس اسٹیبلشمنٹ کو ملی ہے وہ پچھلے 75 سال میں نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان ایف اے ٹی ایف کی کامیابی کا کریڈٹ فوری طور لینے کو تیار ہیں اور شادیانے بجا رہے ہیں کہ یہ ہماری وجہ سے ہوا لیکن آئی ایم ایف کا ڈس کریڈٹ لینے کو تیار نہیں حالاں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ طے پایا تھا انہوں نے اس کی خلاف ورزیاں بھی کیں ، یہ جو مہنگائی اور ڈالر کی پرواز ہے سب اس کا ہی شاخسانہ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے