بیوی کو میکے بھیج کر شوہر نے دوسری لڑکی کو بھگا کر شادی کرلی

بیوی کو میکے بھیج کر شوہر نے  دوسری لڑکی کو بھگا کر شادی کرلی

اندور : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر بیوی کو میکے بھیجنے کے بعد دوسری لڑکی کو لے کر بھاگ گیا اور اس کے ساتھ شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندور کے علاقے چھوٹا بانگڑ دا علاقے کے راجیش نامی شخص کے گھر 15 دن پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔ بیٹی کی پیدائش کیلئے اس نے اپنی بیوی ببیتا کو میکے بھیجا اور پیچھے سے ایک اور لڑکی کو گھر سے لے کر بھاگ گیا۔ راجیش نے بعد ازاں اس لڑکی سے شادی بھی کرلی جس کے بارے میں پہلی بیوی کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے پتا چلا۔

ببیتا نے شوہر کے اس اقدام کے خلاف پولیس سے رجوع کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر اسے ملنے بھی نہیں آیا اور کھجرانہ کے علاقے کی لڑکی کو بھگا کر اس کے ساتھ شادی کرلی ۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے