پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے دور کا آغاز، امارات گروپ نے ایجنسی 21 لانچ کر دیا

پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے دور کا آغاز، امارات گروپ نے ایجنسی 21 لانچ کر دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ گروپ امارات نے ایجنسی 21 انٹرنیشنل کا ملک گیر سطح پر باقاعدہ آغاز کر دیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں واقع تاریخی مقامات کو ایجنسی 21 برانڈ کے سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین کر دیا گیا۔ ملک کے شہری علاقوں کی ڈیجیٹل میپنگ کے بانی اور امارات گروپ کے ذیلی ادارے پراپشور کی اس حوالے سے خدمات نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے جہاں اب ریئل اسٹیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری کے لیے کسی بھی پراپرٹی کے ملکیتی حقوق اور اس کے محل وقوع کی تصدیق کا عمل باآسانی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمن امارات گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ایجنسی 21 کی لانچ پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے انہوں نے کہا کہ امارت گروپ کا کاروباری ماڈل اس جہت پر منحصر ہے کہ پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو یکسر جدید بنیادوں پر استوار کر دیا جائے۔ تاکہ اس سیکٹر میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو کاروبار اور روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ صاف اور شفاف ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے سمندر پار پاکستانی بھی استفادہ کریں گے جس سے پاکستان کو قیمتی زرِ مبادلہ ملے گا۔ڈائریکٹر ایجنسی 21، شرجیل عباس احمر کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں پورے ملک میں 100 سے زائد دفاتر اور 1000 سے زائد ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صاف، شفاف اور منافع بخش ریئل اسٹیٹ ٹرانسیکشنز کا فروغ ہمارا اولین مقصد ہے۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے