ضمنی الیکشن ؛ مسلم لیگ ن کا مریم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ
لاہور :صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سمیت صوبے کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی ، اس دوران مریم نواز کمزور لیگی امیدواروں کے حلقوں میں دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔