درست سمت میں نہ گئے تو تاریخ میں ہمارا ذکر بھی نہیں ملے گا
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں نہ گئے تو تاریخ میں ہمارا ذکر بھی نہیں ملے گا،ہمیں ملک کی مستقل ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا،اختلافات،ذاتی پسند اور ناپسند کو ختم کرکے بہتر فیصلے کرنے ہوں گے،مل کر کام کرنے سے ہماری مسافت بہت کم ہو جائے گی،کشکول کا زمانہ اب ختم ہوجانا چاہئے،
وزیر اعظم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اراونڈ ٹرن پاکستان کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نےترقیاتی منصوبوں کوالتواکاشکاررکھا،گزشتہ حکومت نےگیس کےسستےاورلانگ ٹرم معاہدےنہیں کیے،پوری دنیااس وقت معاشی بحران کاشکارہے ،انکا کہناتھاکہ پاکستان میں وسائل اورہنرمندلوگوں کی کمی نہیں،بنگلہ دیش نے 6 بلین سے جو منصوبہ بنایا وہ چھو منتر سے نہیں آیا،محنت کی،مقدمات کی مدمیں ہم نےاربوں روپےضائع کیے،ابھی تک ہم نےایک دھیلہ نہیں کمایامگراربوں روپےضائع ہوگئے،
وزیراعظم نے کہا کہ 1250میگاواٹ بجلی کا منصوبہ مکمل ہونا چاہیے تھا، انکا کہناتھاکہ مفتاح اسماعیل نے بتایا آئی ایم ایف سے 2ارب ڈالر مل جائیں گے،مفتاح اسماعیل سے کہا ہماری منزل خودانحصاری ہے،اورحقیقت یہ ہے کہ خودانحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے، وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی ،معاشی آزادی کی ضمانت ہے،پاکستا ن میں کسی چیز کی کمی نہیں،اتحادی حکومت چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے،فیصلوں پر مشاورت جمہوری عمل ہے۔