آدمی بیوی کو قتل کرنے کےبعد لاش کا ہاتھ پکڑ کر مقتولہ کا پسندیدہ گانا سنتا رہا
واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کیا ، پھر لاش کا ہاتھ پکڑ کر مقتولہ کا پسندیدہ گانا سنتا رہا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزم کی شناخت 21 سالہ شیچن یانگ کے نام سے ہوئی ہے۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو نو وین فیم نامی خاتون اپنے اپارٹمنٹ کے غسل خانے میں مردہ پڑی ہوئی تھی۔ پولیس نے جب پوچھ گچھ کی تو یانگ نے بتایا کہ اس نے پہلے اپنی بیوی کا گلا کاٹا اور پھر اسے باتھ ٹب میں ڈبو دیا کیونکہ وہ جان بچانے کیلئے بھاگ رہی تھی۔
جب پولیس نے ملزم سے پوچھا کہ اس نے اپنی بیوی پر حملہ روکا کیوں نہیں تو اس پر ملزم نے کہا کہ اس کی اس طرح پرورش نہیں ہوئی، وہ اگر کوئی کام شروع کرتا ہے تو پھر اسے ختم کرنا ہی پڑتا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے قتل کے بعد بیوی کا ہاتھ پکڑ کر اس کا پسندیدہ گانا بھی چلایا۔