اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی
اسلام آباد :سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان واپس آ جاؤں گا ۔اسحاق ڈار نومبر 2017 سے لندن میں مقیم ہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔اسحاق ڈار مارچ2017 میں سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے جس کے بعد سے وہیں پر مقیم ہیں۔
نیب نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کردیا تھا اور ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا تھا۔اسی حوالے سےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں، اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے، وطن واپسی ان کا حق ہے، اسحاق ڈار جب بھی واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا، عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے۔