اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا
اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے جس کے لیے سفری تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دی جبکہ کمر میں تکلیف کا علاج کرانے والے ہار لے اسٹریٹ کے ڈاکٹروں نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دی ہے۔
نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کی ہدایت کی تھی۔رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے جس کے لیے قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔جب کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے ماہ جولائی میں وطن واپسی کی تیاری کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ واپسی پر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔
مجھ پر ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی حکومت نے بنایا تھا جس کی کوئی بنیاد نہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کا ارادہ تقریبا کنفرم ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی صحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے دس سے بارہ روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے کیونکہ ان کے ڈاکٹرز اگلے چند روز میں ان کے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں ہے۔