15 جولائی کے بعد لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے

15 جولائی کے بعد لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے دعوی کیا ہے کہ 15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے،مصدق ملک نے ملک میں بجلی بحران کے حوالےسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی بھی ہے،دوسری وجہ عالمی منڈی میں ایل این جی کی کمی اور کوئلے کا مہنگا ہونا ہے،

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مزید گفتگو میں کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کیلئے کے الیکٹرک کے لیے رقم ریلیز کریں،ساڑھے 9 ہزار کی بجائے 5 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ 15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے،یاد رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھر 6 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا ہے اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے،

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے