ملک میں بد ترین لوڈشیڈنگ، ریحام خان نے سوال اٹھادیے
اسلام آباد: ملک بھر میں جاری طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوال اٹھادیے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ریحام خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اس میں غلطی جس کی بھی ہے لیکن موجودہ حکومت ابھی تک صرف دعوے ہی کرتی رہی ہے۔
ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس میں غلطی جس کی بھی ہے لیکن موجودہ حکومت ابھی تک صرف دعوئے ہی کرتی رہی ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد مئی میں کہا گیا کہ لوڈشیڈنگ تقریبا ختم کر دی پھر جون کے آغاز میں وزیراعظم نے کہا کہ جون کے آخر تک لوڈشیڈنگ 3 گھنٹے سے کم کی رہ جائے گی۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 29, 2022
ریحام کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد مئی میں کہا گیا کہ لوڈشیڈنگ تقریباً ختم کر دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جون کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جون کے آخر تک لوڈشیڈنگ 3 گھنٹے سے کم کی رہ جائے گی۔
15 جولائی کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیسے آئے گی ؟
پاکستان پانی سے تقریبا 9000 میگاواٹ بجلی بناتا ہے جو کہ اس وقت کم پانی کی وجہ سے صرف 4 سے 5 ہزار میگاواٹ بن پا رہی ہے ۔ امید ہے کہ مون سون بارشوں کے بعد پانی سلے بجلی کی پیداوار میں 4 سے 5 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا۔— Reham Khan (@RehamKhan1) June 29, 2022