پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔تفصیلات کےمطابق پٹرول اور ڈیزل پر پچاس روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور ہو گئی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اجازت ہے حکومت پچاس روپے تک لیوی لگا سکتی ہے، اس وقت لیوی صفر ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا،وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ یکم جولائی سے پیٹرول کے نرخ مزید بڑھا دئیے جائیں گے،