حکومت اور فارما انڈسٹری میں ڈیڈ لاک برقرار،ادویات کی قلت کا خدشہ

حکومت اور فارما انڈسٹری میں ڈیڈ لاک برقرار،ادویات کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد : ملک میں ادویات کی فروخت پرسیلز ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس کے نفاذ پر حکومت اور فارما انڈسٹری میں ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے،جبکہ پی پی ایم اے ادویات کی فروخت پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ماننے سے انکاری ہے،اے آر وائے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حکومت اور فارسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے درمیان بیک ڈور رابطے کئے جارہے ہیں.

حکومت نے سیلز ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کیلئے 10 دن کی مہلت مانگ لی ہے،ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ فارما انڈسٹری کو ادویات کی فروخت پر ٹیکس قابل قبول نہیں،سیلز ٹیکس سے فارما انڈسٹری کو 70 ارب کا نقصان ہوگا،فارما انڈسٹر ی سالانہ 700 ارب کا زرمبادلہ کماتی ہے،سیلز ٹیکس سے ادویات کی پیداواری لاگت بڑھے گی جس کا بوجھ صارفین پر بڑھے گا،جبکہ حکومت نے سیلز ٹیکس کا بوجھ صارفین پر ڈالنے سے منع کیا ہے،فارما انڈسٹری قابل واپسی سیلز ٹیکس کیلئے تیار ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے