تھانے میں تشدد کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کا ویڈیو پیغام
بہاولنگر : پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے ایس ایچ او کے آفس میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید قمیض شلوار میں ملبوس ایک شخص خاتون کو مار رہا ہے اور اس دوران خاتون زمین پر گر جاتی ہے جس کے بعد وہ مذمت بھی کرتی ہے۔
ایس ایچ او سمیت وہاں پر موجود دیگر لوگ بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔تشدد کا شکار ہونے والی ڈاکٹر مریم حسین کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ میرے شوہر کے ساتھ نجی معاملات کی وجہ سے ان کے کہنے پر مجھے 24 جون کو ہارون آباد پولیس سٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ میں گھریلو تشدد کا شکار تھی، میرے شوہر آئس کا نشہ کرتے تھے۔
میرے شوہر نے مجھے تھانے کا کہا اور غنڈے بھیج کر مجھے مار پڑوائی۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے دوران میری ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔خاتون نے مزید کہا کہ تشدد کے بعد مجھے اب تک انصاف نہیں ملا ،میں چار بچوں کے ساتھ اکیلی رہتی ہو اور میری جان کو خطرہ ہے۔ میری حکام بالا سے گزارش ہے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
A lady surgeon doctor Marriam Hussain, thrashed by men in office of SHO Haroonabad police station, faces life threat. Listen to her video message pls@OfficialDPRPP pic.twitter.com/0wwW6oeIym
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) June 29, 2022