وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔