پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کیلئے 7 دن کا وقت مانگ لیا

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کیلئے 7 دن کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کیلئے 7 دن کا وقت مانگ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہورہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے جہاں چی
ف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل پر مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ 5 درخواستیں ہیں کس کی طرف سے کون سا وکیل پیش ہورہا ہے وہ بتائیں ، اس پر بابر اعوان نے کہا کہ میں درخواست گزار سبطین خان کی طرف سے پیش ہورہا ہوں ، اپنے دلائل میں پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے۔

جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ جس جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے ، وہ ایک نکتے پر متفق بھی ہوئے ہیں، سادہ سی بات ہے کہ فیصلے میں کہا گیا ہے جنہوں نے 197 ووٹ لیے ہیں ان میں سے25 ووٹ نکال دیے ہیں ، جب وہ 25 ووٹ نکال دیتے ہیں تودوبارہ گنتی کرائیں ، چار ججز نے یہ کہا ہے پہلے گنتی کرائیں اگر 174 کا نمبر پورا نہیں تو پھر انتخاب کرائیں ، ووٹنگ کے دوران جتنے بھی میمبر ایوان میں موجود ہوں گے اس پر ووٹنگ ہونی ہے جو کامیاب ہوگا وہ کامیاب قرارپائے گا تاہم آپ کی درخواست ہے کہ وقت کم دیا گیا ہے اور آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے کچھ ممبران چھٹیوں اور حج کا فریضہ ادا کرنے گئے ہیں؟۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے