ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا اور اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے ، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.8 فیصد دیکھی گئی جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ادھر ملک میں ایک بار پھر پیٹرول مہنگا ہونے پر لاہور میں شہریوں نے موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ اٹھا لیا ، یہ اس وقت ہوا جب حکومت کی جانب سے ایک دفعہ پھر پیڑول کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، جہاں مظاہرین نے موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ بھی نکالا ، اس احتجاج میں جماعت اسلامی کے رہنماء احمد سلمان بلوچ بھی شریک ہوئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے