عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا،تحریک انصاف کا الزام
اسلام آباد :سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی فون کالز ٹیپ ہورہے ہیں،پھر انہیں ٹیمپر کیا جاتا ہے،1100ارب روپے بچانے کے لیے حکومت نے این آر او ٹو لے لیا۔
فواد چوہدری نے شیریں مزاری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پہلے کہا گیا سرے محل ہمارا نہیں، جب بیچ کر پیسے ملنے تھے تو آصف زرداری نے کہا وہ ہمارا ہے،حکومت نے کرپشن کے قوانین نہ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے،ٹیکس لگنےاورآئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے پر کوئی مزاحمت نہیں ہوئی،انکا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے ساتھ کوئی بات کر رہے ہیں، ڈونلڈ لو سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کو بےبنیاد ہے۔
ملکی سالمیت کا سہارا پاکستان میں عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں پر الزامات لگائے جارہے ہیں،کل بھی فرح خان پر الزامات لگائے گئے،دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ الزامات لگا رہی ہے ۔جب حکومت بنی شہباز شریف نے بیان دیا 20 پلانٹس بند ہیں،حماد اظہر نے مطالبہ کیا ان پلانٹس کا نام بتائیں،لیکن وہ لسٹ ابھی تک نہیں آئی،پاکستان کا بنیادی مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔