فوج اور آئی ایس آئی کو سیاست دانوں سے بات چیت سے روک دیا گیا

فوج اور آئی ایس آئی کو سیاست دانوں سے بات چیت سے روک دیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) فوج اور آئی ایس آئی کو سیاست دانوں سے بات چیت سے روک دیا گیا ، آرمی چیف نے یہ ہدایات تحریک انصاف کی جانب سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف الزامات کے تناظر میں دی۔ تفصیلات کے مطابق صحافی انصار عباسی نے انگریزی روزنامہ دی نیوز میں خبر دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام کمانڈرز اور آئی ایس آئی سے وابستہ حکام سمیت اہم افسران کو سیاست سے دور رہنے اور سیاستدانوں سے بات چیت سے گریز کی تازہ ہدایات جاری کی ہیں اور یہ ہدایات پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف الزامات کے باعث دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر 15 روز سے زائد عرصے سے لاہور میں موجود ہی نہیں ہیں اور وہ پیشہ ورانہ کام کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہیں ، پی ٹی آئی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی بجائے شواہد پیش کرے ، ثبوت فراہم کیے گئے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے