نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب
لاہور : صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلی ٰکے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی کو شام 4 بجے ہو گا ، اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹی فکیشن پر دستخط کر دیئے ، جس کے بعد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے۔
اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا ہے۔