طیبہ گل کے الزامات پر پی ٹی آئی کا ردِعمل
اسلام آباد :سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ا لیے۔طبیہ گل کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب دو جھوٹے مل جائیں تو یہ ہوتا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی انٹری کی تمام تفصیلات ایک حاضر سروس بریگیڈئیر کے پاس ہوتی ہیں جو وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہاں سے معلومات لے لیں پتہ چل جائے گا یہ دونوں جھوٹ بول رہے ہیں۔
جب دو جھوٹے مل جائیں تو یہ ہوتا ہے۔ پازیب بھائی تو جھوٹا تھا ہی اب یہ بی بی بھی۔وزیراعظم ہاؤس کی انٹری کی تمام تفصیلات ایک حاضر سروس بریگیڈئیر کے پاس ہوتی ہیں جو وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہاں سے معلومات لے لیں پتہ چل جائے گا یہ دونوں جھوٹ بول رہے ہیں pic.twitter.com/QqsZw3NfXQ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 7, 2022