اے پی سی کا مقصد عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا مقصد عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے۔

اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں کا وفد شرکت کررہا ہے۔

اے پی سی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بنائے عوام دشمن، تاجر دشمن، کسان دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شمولیت کا صرف ایک مقصد ہے، پاکستانی عوام کوتباہ ہوتی ہوئی معاشی حالت اور مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے