اسحاق ڈار کی وطن واپسی کھٹائی میں پڑ گئی

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کھٹائی میں پڑ گئی

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کھٹائی میں پڑ گئی۔ اسحاق ڈار کو وطن واپس آنے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان سونپنے سے متعلق اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکا۔ن لیگ کی سینئر قیادت مفتاح اسماعیل کو بطور وزارت خزانہ دیکھنا چاہتی ہے۔ضمنی انتخابات کے نتائج آنے تک اسحاق ڈار کی واپسی موخر کر دی گئی ہے۔
ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق وزیر خزانہ کی وطن واپسی اور ان کے عہدے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت اس وقت مفتاح اسماعیل کو ہی وزیر خزانہ برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں جب کہ مفتاح اسماعیل کو برقرار رکھنے کے حق میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف بھی بات کر چکے ہیں ، اس صورتحال میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف فیصلہ کریں گے کہ اسحاق ڈار کو کون سی ذمہ داری دی جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے