حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کا اعلامیہ جاری

حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے ، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا ، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی ، عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے جب کہ زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے