ملک بھر میں پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

لاہور : ملک بھر میں پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ڈیلرز کا مارجن 6 فیصد نہ کیے جانے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر ملک گیر ہڑتال کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کردیے ہیں۔ پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر ڈیلرز کی جانب سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، یہ بھی کہا گیا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کر دی جائے کیوں کہ اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت ڈبل ہو چکی ہے اور لوڈ شیڈنگ کے باعث جنریٹر چلانے سے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے