ضمنی الیکشن میں شکست؟ن لیگ کے بڑے آج سر جوڑیں گے
اسلام آباد : پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے شکست کیوں ہوئی؟ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلٰی سطح اجلاس طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن کا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سمیت سنیئر رہنما شرکت کریں گے۔
اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اجلاس میں حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کے بعد مستعفی ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ جبکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں لاہور کی نشستوں پر ہونے والی شکست کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے صورتحال پر تمام اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔